۲۴ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i371460-۲۴_اگست_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تین لاکھ گیارہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • ۲۴ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تین لاکھ گیارہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کے روز کورونا وائرس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو ہزار دو سو پینتالیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے بعض مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ 

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ اکسٹھ ہزار ایک سو پچاس تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک سو تینتیس مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بیس ہزار سات سو چھیہتر ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک تین لاکھ گیارہ ہزار تین سو پینسٹھ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد دو کروڑ چھتیس لاکھ چھتیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا آٹھ لاکھ تیرہ ہزار مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور کم از کم ایک کروڑ ساٹھ لاکھ تراسی ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔