ایران میں دراندازی کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i371488-ایران_میں_دراندازی_کی_کوشش_ناکام_3_دہشت_گرد_ہلاک
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کے شمال مغربی علاقے میں دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران میں دراندازی کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کے شمال مغربی علاقے میں دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں آیا ہے کہ انقلاب مخالف ایک دہشتگرد گروہ سے وابستہ دہشت گرد ماکو کے علاقے سے ایران میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے جنھیں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس ادارے کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔

دہشت گردوں نے پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں پر فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے تینوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں سے جدید قسم کے ہتھیار، بارودی مواد اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوئے۔