۲۹ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا تین لاکھ بیس ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ہفتے کو کورونا وائرس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار نو سو پانچ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے آٹھ سو ستاون مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ اکہتر ہزار آٹھ سو سولہ تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو دس مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد اکیس ہزار تین سو انسٹھ ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک تین لاکھ انیس ہزار آٹھ سو سینتالیس مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔