۳۱ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i371835-۳۱_اگست_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا تین لاکھ تئیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • ۳۱ اگست کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا تین لاکھ تئیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار چھے سو بیالیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے پانچ سو تہتر مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ پچھتر ہزار دو سو بارہ تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک سو نو مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اکیس ہزار پانچ سو اکہتر ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک تین لاکھ تیئس ہزار دو سو تینتیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا آٹھ لاکھ پچاس ہزار مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور ایک کروڑ اسی لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔