پہلی ستمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تین لاکھ پچیس ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کو کورونا وائرس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار چھے سو بیاسی نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے سات سو چھیاسی مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو ابتدائی معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ چھہتر ہزار آٹھ سو چورانوے تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو ایک مریض جان کی بازی ہار گئے اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد اکیس ہزار چھے سو بہتر ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ اب تک تین لاکھ پچیس ہزار ایک سو چوبیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔