۱۳ ستمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
ایران میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد ہے ۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری نے اتوار کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے دو ہزار نواسی افراد متاثر ہوئے جن میں سے نو سو چھپن کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا جبکہ بقیہ کو ضروری دواؤں اور ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پورے ملک میں کورونا سے ایک سو اٹھائیس اموات ہوئی ہیں۔ ایرانی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ انتیس ہے جن میں سے تیئس ہزار ایک سو ستاون افراد جاں بحق ہوئے اور تین لاکھ چھیالیس ہزار دو سو بیالیس افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ٹیگس