ایران میں کورونا کے نئے اعداد و شمار
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i375242-ایران_میں_کورونا_کے_نئے_اعداد_و_شمار
ایران میں سات ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو چونتیس مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کے نئے اعداد و شمار

ایران میں سات ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو چونتیس مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے سات ہزار سات سو انیس افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار تین سو نواسی کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور بقیہ کو ضروری دوائیں اور اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو چونتیس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پینتیس ہزار دو سو اٹھانوے ہو گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین میں سے چار لاکھ چھیاسی ہزار چھے سو اکیانوے افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد چار کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جن میں سے بارہ لاکھ سے زائد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔