عالمی کیمیا دانوں میں ایرانی دانشور کی شمولیت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i376094-عالمی_کیمیا_دانوں_میں_ایرانی_دانشور_کی_شمولیت
دنیا کے دو فیصد ممتاز کیمیادانوں کی فہرست میں ایرانی دانشور کا نام بھی شامل ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • عالمی کیمیا دانوں میں ایرانی دانشور کی شمولیت

دنیا کے دو فیصد ممتاز کیمیادانوں کی فہرست میں ایرانی دانشور کا نام بھی شامل ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسٹنفرڈ یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے دو فیصد ممتاز کیمیادانوں کی فہرست میں ایران کی کیمسٹری کی پروفیسر محترمہ زرین اسحاقی کا نام بھی شامل ہے۔

کیمیا کے شعبے میں برتر ماہرین کو ان کے مقالات اور ان کے رہنما اصولوں کی اہمیت کی بنیاد پر منتخب کیا جاتا ہے اور منتخت ہونے والے دانشوروں کا نام دنیا کے دو فیصد ممتاز کیمیادانوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا اور انہیں عالمی سطح پر متعارف کرایا جاتا ہے۔