30 نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i376837-30_نومبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں تیرہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ تین سو اکہتر مزید کورنا مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • 30 نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں تیرہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ تین سو اکہتر مزید کورنا مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے تیرہ ہزار تین سو اکیس افراد متاثر ہوئے جن میں سے دوہزار دو سو ستتر مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور طبی ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے تین سو اکہتر افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اڑتالیس ہزار دو سو چھیالیس ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق اب تک ایران میں چھے لاکھ اڑسٹھ ہزار ایک سو اکیانوے مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے گھر جا چکے ہیں ۔

 دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا  ترسٹھ ملین ایک لاکھ باون ہزار ہو چکی ہے جن میں سے کم سے کم ایک ملین چارلاکھ چھیاسٹھ ہزاراپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور تینتالیس ملین سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔