8 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i377272-8_دسمبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں گیارہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ تین سو تئیس مزید کورونا مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • 8 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں گیارہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ تین سو تئیس مزید کورونا مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے گیارہ ہزار تئیس افراد متاثر ہوئے جن میں سے ایک ہزار سات سو دس کورونا مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے تین سو تئیس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پچاس ہزار نو سو سترہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا کے دس لاکھ باسٹھ ہزار تین سو ستانوے مریضوں میں سے سات لاکھ چون ہزار دو سو چوبیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد چھے کروڑ اسی لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے پندرہ لاکھ باون ہزار مریضوں کی اموات واقع ہو چکی ہے اور چار کروڑ اکہتر لاکھ دس ہزار کے قریب کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ڈیڑھ کروڑ کورونا مریضوں اور دو لاکھ نوے ہزار کورونا اموات کے ساتھ امریکہ دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔