9 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران میں کورونا سے یومیہ متاثرین اور اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں دس ہزار دو سو تیئس نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار سات سو سینتالیس کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں دیکر گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے دو سو پچانوے افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا اموات کی تعداد اکیاون ہزار دو سو بارہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں سات لاکھ پینسٹھ ہزار چھے سو انتالیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ دنیا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد چھے کروڑ نوے لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے پندرہ لاکھ باسٹھ ہزار موت سے ہمکنار ہو چکے ہیں اور چار کروڑ پچھتر لاکھ انہتر ہزار سے زیادہ کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ ترانوے ہزار ہے اور یوں امریکہ دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔