ایران میں کورونا اموات میں کمی
Dec ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
ایران میں کورونا کے یومیہ متاثرین اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں نو ہزار پانـچ سو چورانوے نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار چار سو آٹھ کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں دیکر گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔
سیما سادات لاری نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے دو سو بتیس افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکیاون ہزار سات سو اٹھائیس ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں سات لاکھ ستاسی ہزار آٹھ سو ترپن افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
ٹیگس