١٢ دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i377511-١٢_دسمبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں کورونا اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو اکیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • ١٢ دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو اکیس افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے سنیچر کو کورونا کے بارے میں یریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں آٹھ  ہزار دو سو ایک نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار دو سو چھیاسی مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں دیکر گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ آٹھ سو اٹھارہ ہو گئی ہے جن میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو اکیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد اکیاون ہزار نو سو انچاس ہوگئی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں اب تک آٹھ لاکھ آٹھ سو ترپن مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

 دنیا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد سات کروڑ دس لاکھ  سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے کم سے کم  سولہ لاکھ تین ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور تقریبا  پانچ کروڑ کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔