ایران میں کورونا کی تازہ صورت حال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i377634-ایران_میں_کورونا_کی_تازہ_صورت_حال
ایران میں کورونا کی دوسری لہر میں یومیہ اموات اور متاثرین میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی تازہ صورت حال

ایران میں کورونا کی دوسری لہر میں یومیہ اموات اور متاثرین میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کو بتایا  کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں سات  ہزار پانچ سو ایک نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار تین سو بائیس مریضوں  کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں دیکر گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔

سیما سادات لاری کے مطابق ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ پندرہ ہزار دو سات سو ستر ہو گئی ہے جن میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران  دو سو اکیاون افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد باون ہزار چار سو سینتالیس ہو گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں اب تک آٹھ لاکھ تیئیس ہزار دو سو اکتیس مریض  کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔