18 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورت حال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i377853-18_دسمبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورت_حال
ایران میں کورونا کی دوسری لہر میں یومیہ اموات اور متاثرین کی تعداد میں تیز رفتار کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • 18 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورت حال

ایران میں کورونا کی دوسری لہر میں یومیہ اموات اور متاثرین کی تعداد میں تیز رفتار کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں سات  ہزار ایک سو اکیس نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار پچاسی مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ہدایات دیکر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پورے ملک میں کورونا سے ایک سو اٹہتر اموات ریکارڈ کی گئیں ۔

 یاد رہے کہ ایران میں کورونا کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ شدید رہی جس میں یومیہ متاثرین کی تعداد گیارہ ہزار اور یومیہ اموات کی تعداد پانچ سو کے قریب پہنچ چـکی تھی۔

سیما سادات لاری کے مطابق ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ پینتالیس ہزار چھے سو پندرہ ہو گئی ہے اور اب تک  آٹھ لاکھ پینسٹھ ہزار چار سو چوہتر افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔