20 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں کورونا اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد کم ہو کر دو سو سے نیچے چلے گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں چھے ہزار تین سو بارہ نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے آٹھ سو پانچ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور باقی کو ضروری دوائیں اور ہدایات دیکر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایک سو ستہتر کورونا کے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایران میں کورونا کی دوسری لہر میں یومیہ اموات پانچ سو کے قریب اور متاثرین کی تعداد گیارہ ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔
سیما سادات لاری کے مطابق ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد گیارہ لاکھ اٹھاون ہزار تین سو چوراسی ہو گئی ہے جن میں سے اب تک آٹھ لاکھ پچاسی ہزار چون مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔