9 جنوری کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i379054-9_جنوری_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیاسی کورونا مریض موت سے ہمکنار ہوئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • 9 جنوری کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیاسی کورونا مریض موت سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے پانچ ہزار نو سو چوبیس نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے چار سو چھپن مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد بارہ لاکھ اسی ہزار چار سو اڑتیس ہو گئی ہے۔
سیما سادات لاری نے افسوس کے ساتھ کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے بیاسی مریض دم توڑ گئے اور اس طرح جاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد چھپن ہزار ایک سو ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں اب تک کورونا کے دس لاکھ، سڑسٹھ ہزار، چار سو چھیاسٹھ مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا میں اب تک آٹھ کروڑ نوے لاکھ سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا اور انیس لاکھ سے زائد لوگ اس بیماری میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔