ایران میں 10 لاکھ 88 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کی صحتیابی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i379224-ایران_میں_10_لاکھ_88_ہزار_سے_زائد_کورونا_مریضوں_کی_صحتیابی
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ دس لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد کورونا کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران میں 10 لاکھ 88 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کی صحتیابی

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ دس لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد کورونا کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 سیما سادات لاری نے کہا ہے کہ ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اٹھانوے کورونا مریض موت سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے چھے ہزار چار سو آٹھ نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے چھے سو تراسی مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران میں بارہ لاکھ بائیس ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے چھپن ہزار تین سو ساٹھ افراد جاں بحق ہوئے اور دس لاکھ، اٹھاسی ہزار، چار سو چھپن افراد کورونا سے مکمل طور پر شفایاب ہوچـکے ہیں ۔

واضح رہے کہ دنیا میں اب تک نو کروڑ دس لاکھ سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا اور انیس لاکھ پچپن ہزار سے زائد لوگ اس بیماری میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔