۲۴ جنوری کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i379876-۲۴_جنوری_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے گیارہ لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ۲۴ جنوری کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے گیارہ لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی حالت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ تعداد گھٹ کر نواسی تک پہونچ گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے پانچ ہزار نو سو پینتالیس نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے چار سو سینتیس مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد تیرہ لاکھ بہتر ہزار نو سو ستہتر ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ستاون ہزار تین سو تراسی ہے۔