۲۷ جنوری کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i380050-۲۷_جنوری_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے گیارہ لاکھ ترسی ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ۲۷ جنوری کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے گیارہ لاکھ ترسی ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی حالت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکیانوے کورونا مریض موت سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

سیما سادات لاری نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے چھے ہزار چھے سو آٹھ نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے چھے سو پچانوے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد تیرہ لاکھ بانوے ہزار تین سو چودہ ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ستاون ہزار چھے سو اکیاون تک پہونچ چکی ہے۔

وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں اب تک کورونا کے گیارہ لاکھ تراسی ہزار چار سو ترسٹھ مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔