۵ فروری کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i380578-۵_فروری_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے بارہ لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ۵ فروری کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے بارہ لاکھ اکتالیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی حالت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے سات ہزار اکسٹھ نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے چھے سو پچہتر مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد چودہ لاکھ باون ہزار تین سو ستاسی ہو گئی ہے۔ سیما سادات لاری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے اسی مریض دم توڑ گئے اور اس طرح جاں بحق ہونے والے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد اٹھاون ہزار تین سو چھتیس ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ ایران میں اب تک کورونا کے بارہ لاکھ، اکتالیس ہزار تین سو بیس مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔