فجر فیشن اینڈ ڈریس فیسٹیول
فجر انٹرنیشنل فیشن اینڈ ڈریس فیسٹیول تہران کے آزادی کمپلیکس میں پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد ہفتے کی شام اختتام پذیر ہوا۔
سولہ سے بیس فروری تک جاری رہنے والے فجر انٹرنیشنل فیشن اینڈ ڈریس فیسٹیول کے دوران کورونا پروٹوکول کا خیال رکھتے ہوئے ایرانی اسلامی فیشن ملبوسات کے چالیس اسٹال لگائے گئے۔
تہران کے آزادی کمپلیکس میں جاری اس فیسٹیول میں اس سال ایران کے صوبے کاشان کے فن و ہنر پر توجہ مرکوز رہی۔ اپنے تہذیبی تاریخی اور ثقافتی تنوع کی وجہ سے کاشان کو ایرانی اسلامی تشخص کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔ فجر انٹرنیشنل فیشن اینڈ ڈریس فیسٹیول ایرانی اسلامی فیشن ملبوسات کے حوالے سے انتہائی اہم فیسٹیول شمار ہوتا ہے اور ہر سال اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد اقتصادی رونق کے ساتھ ساتھ فیشن ملبوسات کے حوالے سے ایرانی اسلامی تشخص کو فروغ دینا ہے۔