آئی اے ای اے کے سربراہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i381527-آئی_اے_ای_اے_کے_سربراہ_کی_ایرانی_وزیر_خارجہ_سے_ملاقات
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ نے اتوار کو تہران میں وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  •  آئی اے ای اے کے سربراہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے سربراہ نے اتوار کو تہران میں وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات کی ۔

 ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی رافائل گروسی سنیچر کی رات تہران پہنچے تھے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ان کی ملاقات میں، آئی اے ای اے اور ایران کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اس ملاقات میں خاص طور پر سیف گارڈ سسٹم کے دائرے میں ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آ‏ئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے اتوار کو وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات سے پہلے، ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی سے ملاقات کی تھی ۔

اس ملاقات میں، پابندیوں کے خاتمے اور  ایرانی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اسٹریٹیجک اقدام کے قانون کے نفاذ اور آئی اے ای اے کے سیف گارڈ پروگرام میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔