قرآن کریم کی آن لائن نمائش کا آغاز
May ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
ایران میں پہلی آن لائن قرآنی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔
قرآن کتاب ترقی و پیشرفت کے سلوگن کے ساتھ شروع ہونے والی قرآنی نمائش کا افتتاح ایران کے وزیر ثقافت سید عباس صالحی نے کیا ہے۔
اٹھارہ رمضان سے شروع ہونے والی یہ آن لائن قرآنی نمائش ستائیس رمضان تک جاری رہے گی۔
دلچسپی رکھنے والے حضرات چوبیس گھنٹے کے دوران جس وقت چاہیں اس نمائش کو دیکھ سکتے ہیں۔
نمائش کے دوران پیش کی جانے والی کتابیں اور قرآنی نسخے آن لائن طریقے سے خریدے بھی جاسکتے ہیں۔
نمائش کے دوران تیس ویبنار بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں دنیا بھر کے ماہرین تفسیر اور علمائے کرام قرآن کریم کے اعجاز اور قرآنی تہذیب کے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔