Sep ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ،کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرلیا

عالمی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کرنی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو روکنے کے لئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ غرب اردن میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
اسی طرح آسٹریلیوی حکومت نے بھی فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے بھی فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلینے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ تسلیم کرلینے سے آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوجائے گی بلکہ یہ امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

 

ٹیگس