ایران کی ہلال احمر سوسائٹی پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 60 ٹن امدادی سامان بھیج رہی ہے
Sep ۲۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
ایران کی ہلال احمر امدادی سوسائٹی کے سیرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے سربراہ بابک محمودی نے بتایا ہے کہ 60 ٹن پر مشتمل امدادی سامان تیار کردیا ہے اور روانہ کرنے کی تیاری بھی مکمل ہوچکی ہے۔
سحرنیوز/ایران: بابک محمودی نے بتایا کہ اس کھیپ میں 25 ہزار 600 کلوگرام کمبل، 27 ہزار 800 کلوگرام چاول، 2800 کلوگرام چائے اور 2600 کلوگرام لباس سیلاب زدہ عوام کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔
انہون نے بتایا کہ مذکورہ 60 ٹن کے علاوہ بھی امدادی سامان کی ترسیل کا امکان موجود ہے اور ضرورت اور درخواست کی صورت میں ہلال احمر سوسائٹی کی امدادی اور ریسکیو ٹیمیں بھی سیلاب زدہ علاقوں کی جانب روانہ کردی جائيں گی۔