ملٹی پولر ازم کے فروغ کے لیے شنگھائي تعاون تنظیم کے چارٹر کو فروغ دنیا ہوگا: صدر ایران
صدر ایران مسعود پزشکیان نے یونی پولر ازم کے خاتمے کے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: چائنا سنٹرل ٹیلی ویژن (CCTV) کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر مسعود پزشکیان نے چینی صدر کے پیش کردہ گلوبل گورننس کے خیال کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی رہنماؤں نے جو وژن پیش کیا ہے وہ اتنہائی خوبصورت اور آئيڈیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرز حکمرانی کو حاصل کرنے کے لیے حکومتوں کے درمیان چھوٹے یا بڑے ممالک، امیر یا غریب کی تفریق کے بغیر ڈائيلاگ کی ضرورت ہے۔
صدر یہ بات زور دے کر کہی کہ اگر کثیرالجہتی کے حامی ممالک متحد نہیں ہوئے تو یکطرفہ ازم کے بانی ان پر غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائيں گے۔
انہوں نے ایران اور چین کے درمیاں اسٹریٹجک تعلقات کے بارے میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عملدآمد کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر پزشکیان نے حساس علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت جو چاہے اقدام کرتی ہے، اور طاقتور ممالک اسے روکنے کے بجائے اس کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دوہرا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے اور اس کے خلاف سب کو آواز بلند کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ عالمی قوانین کا اطلاق سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔