ایران کی خاتون کھلاڑی ٹوکیو اولمپک میں پہنچ گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i386659-ایران_کی_خاتون_کھلاڑی_ٹوکیو_اولمپک_میں_پہنچ_گئی
ایران کی تائیکواندو کھلاڑی ناہید کیانی ، ٹوکیو اولمپک کے لئےکوالی فائی کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران کی خاتون کھلاڑی ٹوکیو اولمپک میں پہنچ گئی

ایران کی تائیکواندو کھلاڑی ناہید کیانی ، ٹوکیو اولمپک کے لئےکوالی فائی کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی مارشل آرٹسٹ ناہید کیانی نے ہفتے کو ہونے والے کوالیفائینگ مقابلوں میں اردن کی کھلاڑی کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپک میں اپنی شرکت کو یقینی بنالیا۔

ناہید کیانی نے اپنے ایونٹ میں، اردن کی سلور میڈلسٹ کھلاڑی ناتالی حمیدی پر واضح برتری حاصل کی۔ انہوں نے اس سے پہلے، تھائی لینڈ کی گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی فاناپا کو بھی ایک دلچسپ مقابلے میں شکست سے دوچار کیا تھا۔ ٹوکیو اولمپک کے لیے کوالیفائنگ مقابلے ہفتے کے روز اردن کے دارالحکومت امان میں منعقد ہوئے۔

قبل ازیں مردوں کے مقابلوں میں ایران کے میر ہاشم حسینی اور آرمین ہادی پور نے اپنے حریفوں کو شسکت دے کر ٹوکیو اولمپک میں اپنی شرکت کی راہ ہموار کی تھی۔