ہمیں تمام پرامن جوہری ٹیکنالوجیاں حاصل کرنا ہوں گی: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i386766-ہمیں_تمام_پرامن_جوہری_ٹیکنالوجیاں_حاصل_کرنا_ہوں_گی_ایران
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں تمام پرامن جوہری ٹیکنا لوجیوں کو حاصل کرنا ہو گا اور یہ ہمارے لئے ناگزیر ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • ہمیں تمام پرامن جوہری ٹیکنالوجیاں حاصل کرنا ہوں گی: ایران

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمیں تمام پرامن جوہری ٹیکنا لوجیوں کو حاصل کرنا ہو گا اور یہ ہمارے لئے ناگزیر ہے۔

ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے تمام تر دباؤ اور ظالمانہ اور سخت ترین پابندیوں کے باوجود ہم نے اپنے نوجوانوں کی توانائیوں کی بدولت جوہری شعبے میں ترقی و پیشرفت کی ہے۔

منگل کے روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر ہر قسم کے دباؤ کے باوجود اُسے بڑھنے سے نہیں روکا جا سکا ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ پرامن شعبے میں ہمیں ہر طرح کی ٹیکنالوجی حاصل کرنا ہو گی اور اس کی ہمیں ضرورت ہے۔