ایران میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت کا جشن
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i388298-ایران_میں_حضرت_امام_علی_رضا_علیہ_السلام_کی_ولادت_کا_جشن
فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران جشن و نور میں ڈوبا ہوا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت کا جشن

فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران جشن و نور میں ڈوبا ہوا ہے۔

ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے ہمارے نمائندوں نے خبردی ہے کہ ثامن الحجج حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر ہر جگہ جشن کا ماحول ہے اور کورونا پروٹوکول کی پاسداری کرتے ہوئے لوگ جشن کی محفلوں میں شریک ہیں-

مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے- مشہد اور قم کے روضوں میں محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں شعرا اور علما اپنے اپنے انداز میں عشرہ کرامت اور ان ایام باسعادت کی مناسبت سے فضائل و مناقب اہلبیت (ع) بیان کررہے ہیں۔