افغانستان کی نجی ایئرلائن کے متعدد طیارے ایران پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i392023-افغانستان_کی_نجی_ایئرلائن_کے_متعدد_طیارے_ایران_پہنچ_گئے
افغانستان کی نجی ایئر لائن کام ایئر کے متعدد طیارے ایران کے مختلف ہوائی اڈوں پر اترے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کی نجی ایئرلائن کے متعدد طیارے ایران پہنچ گئے

افغانستان کی نجی ایئر لائن کام ایئر کے متعدد طیارے ایران کے مختلف ہوائی اڈوں پر اترے ہیں۔

ایران کے محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان محمد حسین ذی بخش نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر کشیدگی اور جھڑپوں میں شدت کے بعد کام ائیر کے مالک نے اپنے کچھ طیاروں کو ایران منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی روشنی میں افغانستان کی کام ائیر کے طیاروں کو آنے کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارے ایران کے مختلف ہوائی اڈوں پر اترے ہیں تاہم ان میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔