ایران و ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i393142-ایران_و_ہندوستان_کے_وزرائے_خارجہ_کی_ملاقات_مختلف_مسائل_پر_تبادلہ_خیال
اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۳:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران و ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان یہ ملاقات تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر ہوئی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 16 اور 17 ستمبر کو تاجسکتان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ہو رہا ہے۔ آپسی تعاون کو فروغ دینا اس اجلاس کے رکن ممالک کا اہم مقصد ہے۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کو دوشنبہ پہنچے ہیں۔