ایرانی ایندھن کی پانچویں کھیپ لبنان پہنچ گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i393481-ایرانی_ایندھن_کی_پانچویں_کھیپ_لبنان_پہنچ_گئی
لبنانی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی ایندھن کی چار کھیپیں لبنان پہنچنے کے بعد پانچویں کھیپ بھی لبنان میں داخل ہو گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

لبنانی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی ایندھن کی چار کھیپیں لبنان پہنچنے کے بعد پانچویں کھیپ بھی لبنان میں داخل ہو گئی ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ایندھن کی پانچویں کھیپ ایسی حالت میں لبنان پہنچی ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عاشورائے حسینی کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ ایران سے ایندھن کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ایندھن کی پہلی کھیپ سولہ ستمبر کو ہرمل القصیر کے راستے سے لبنان میں داخل ہوئی ہے۔

امریکی پابندیوں کی بنا پر لبنان کو ڈیڑھ برس سے شدید بحرانی صورت حال خاص طور سے ایندھن کی قلت کا سامنا ہے اور حزب اللہ کی کوششوں سے کچھ لبنانی تاجروں نے ایرانی ایندھن خریدنا شروع کیا ہے جس پر امریکہ اور اسرائیل اور ان کے آلہ کار تلملائے ہوئے ہیں۔

ایران سے لبنان کے لئے ایندھن کی سپلائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک، ایندھن کی  پانچ کھیپیں لبنان پہنچ چکی ہیں۔