ایرانی فلم "شنائے پروانہ" کو بہترین کہانی کا ایوارڈ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i396089-ایرانی_فلم_شنائے_پروانہ_کو_بہترین_کہانی_کا_ایوارڈ
ایرانی فلم شنائے پروانہ یا بٹرفلائی اسٹروک کو بارسلونا میں جاری ایشیائی فلم فیسٹیول میں بہترین کہانی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • ایرانی فلم

ایرانی فلم شنائے پروانہ یا بٹرفلائی اسٹروک کو بارسلونا میں جاری ایشیائی فلم فیسٹیول میں بہترین کہانی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ہدایت کار محمد کارت کی فلم بٹرفلائی اسٹروک عالمی فلمی میلوں میں کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے بارسلونا کے ایشیائی فلم فیسٹیول میں پہنچی اور اسے بہترین کہانی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ فلم اس سے پہلے تہران میں ہونے والے فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی منتخب فلموں میں شامل تھی اور اسے ، تماشائیوں نے بہترین فلم قرار دیا تھا۔ اس فلم کو فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جانب سے تماشائیوں کی منتخب کردہ بہترین فلم کا سیمرغ ایوارڈ ملا تھا۔