انٹرنیشنل ملٹری ریسلنگ چیمپین شپ ایران نے جیت لی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i396767-انٹرنیشنل_ملٹری_ریسلنگ_چیمپین_شپ_ایران_نے_جیت_لی
انٹرنیشنل ملٹری ریسلنگ چمپین شپ کے ہیوی ویٹ مقابلے ایران نے جیت لیے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • انٹرنیشنل ملٹری ریسلنگ چیمپین شپ ایران نے جیت لی

انٹرنیشنل ملٹری ریسلنگ چمپین شپ کے ہیوی ویٹ مقابلے ایران نے جیت لیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق انٹرنیشنل ملٹرریسلنگ چیمپین شپ کے ہیوی ویٹ مقابلوں کے آخری دن ایرانی پہلوان امیر قاسم منجزی نے اپنے روسی حریف ویتالی شوکور کو شکست دے کر یہ ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

ایران کی ٹیم دوسو پوائنٹ کے ساتھ، انٹرنیشنل ملٹری ریسلنگ چیمپین شپ میں پہلے نمبر پر رہی جبکہ روس کی ٹیم نے ایک سو ستانوے پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پینتسویں انٹرنیشنل ملٹری ریسلنگ چمپین شپ کے فائنل مقابلے چار روز تک جاری رہنے کے بعد بدھ کو تہران میں ختم ہوگئے ہیں۔ ان مقابلوں میں دنیا کے اکیس ملکوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔