ٹیبل ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں ایران کی ترقی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i397868-ٹیبل_ٹینس_کی_عالمی_درجہ_بندی_میں_ایران_کی_ترقی
ٹیبل ٹینس کے تین ایرانی کھلاڑی عالمی درجہ بندی میں اوپر آ گئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۶ Asia/Tehran
  • ٹیبل ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں ایران کی ترقی

ٹیبل ٹینس کے تین ایرانی کھلاڑی عالمی درجہ بندی میں اوپر آ گئے ہیں۔

فن لینڈ اور جرمنی میں ہونے والے عالمی مقابلوں کے بعد، انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق، ایران کے محمد علی روئنتن ستانوے سیڑھی اوپر آگئے ہیں۔

ایران کے امیر حسین ہدائی اور امین احمدیان کی درجہ بندی میں ایک ایک سیڑھی کا اضافہ ہوا ہے۔

محمد علی روئنتن اور امیر حسین ہدائی فن لینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں شریک تھے جبکہ امین احمدیان نے فن لینڈ کے علاوہ جرمنی میں ہونے والے ٹیبل ٹینس کے عالمی مقابلوں میں بھی حصہ لیا تھا۔