مدافعان حرم کی تشکیل شہید سلیمانی کی عظیم یادگارہے، خطیب جمعہ تہران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i399082-مدافعان_حرم_کی_تشکیل_شہید_سلیمانی_کی_عظیم_یادگارہے_خطیب_جمعہ_تہران
تہران کے خطیب جمعہ جحت الاسلام کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ استقامی محاذ خطے میں امریکی موجودگی کا خاتمہ کردے گا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • مدافعان حرم کی تشکیل شہید سلیمانی کی عظیم یادگارہے، خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب جمعہ جحت الاسلام کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ استقامی محاذ خطے میں امریکی موجودگی کا خاتمہ کردے گا۔

مصلی امام خمینی(رح) میں تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام کاظم صدیقی کا کہنا تھا کہ استقامی محاذ شہید قاسم سلیمانی کی یادگار ہے اور خطے میں امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کی جڑیں اکھاڑ پھینکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور اس کے جرائم پیشہ ساتھی یہ سمجھ رہے تھے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے چلے جانے سے، اسلامی استقامت کا باب بند ہوجائے گا لیکن اس کا نتیجہ برعکس نکلا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ آج خطے میں امریکہ اور اس کے جرائم پیشہ ساتھیوں کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی ہے اور شہید سلیمانی کا قتل ان کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرکے، افغانستان میں اپنی قبر کھودی اور ذلت آمیز طریقے سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔