کشتی کے ایشین مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کا دبدبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i404419-کشتی_کے_ایشین_مقابلوں_میں_ایرانی_پہلوانوں_کا_دبدبہ
فری اسٹائل کشتی کے ایشین مقابلوں میں ایران اب تک سونے کے تین تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل کر چکا ہے۔
(last modified 2026-01-21T08:28:15+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • کشتی کے ایشین مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کا دبدبہ

فری اسٹائل کشتی کے ایشین مقابلوں میں ایران اب تک سونے کے تین تمغے جیتنے میں کامیابی حاصل کر چکا ہے۔

منگولیہ کے شہر اولان باٹور میں فری اسٹائل کشتی کے ایشین مقابلے جاری ہیں جہاں ہفتے کے روز پانچ وزن کی کیٹگری کے مقابلے ہوئے اور تین ایرانی پہلوان فائنل میں پہنچے۔

فائنل میں ستانوے کلوکرام کیٹگری کے مقابلے میں ایرانی پہلوان محمد حسین محمدیان نے منگولیا کے پہلوان باتزول اویلیسایخان کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس سے قبل پینسٹھ کلو گرام کی کیٹگری میں ایرانی پہلوان رحمان عموزاد خلیلی اور اناسی کلو گرام کی کیٹگری میں ایران کے پہلوان علی سواد کوہی نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر سونے کے تمغے حاصل کئے تھے۔