ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i406877-ایرانی_حجاج_کا_پہلا_قافلہ_مدینہ_منورہ_پہنچ_گیا
ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  • ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے ۔

سحر نیوز/ایران: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ جو ایک ہزار تین سو حجاج پر مشتمل ہے کل مدینہ منورہ پہنچ گیا۔

ایرانی حجاج مدینہ منورہ میں حضرت رسول خدا (ص) کے حرم مطہر اور جنت البقیع کی زیارت کرنے کے علاوہ رسول اللہ کے شہر کے معنوی فیوضات سے بھی فیضیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سال ایران کے 39 ہزار 600 حجاج 298 قافلوں کی صورت میں حج کی ادائیگی کا شرف حاصل کریں گے۔