چابہار منصوبے پر مذاکرات کے لئے ہندوستانی وفد کا عنقریب دورہ ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i412029-چابہار_منصوبے_پر_مذاکرات_کے_لئے_ہندوستانی_وفد_کا_عنقریب_دورہ_ایران
چابہار بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے میں مشارکت کے سمجھوتے کی تکمیل کےلیےہندوستان کا ایک وفد عنقریب ایران کا دورہ کر ے گا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  •  چابہار منصوبے پر مذاکرات کے لئے ہندوستانی وفد کا عنقریب دورہ ایران

چابہار بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبے میں مشارکت کے سمجھوتے کی تکمیل کےلیےہندوستان کا ایک وفد عنقریب ایران کا دورہ کر ے گا۔

ایران کے محکمہ پورٹ اینڈ شپنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جلیل اسلامی نے ارنا سے گفتگو گرتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ کی توسیع کے سہ فریقی منصوبے کے پچیس فیصد اہداف اب تک مکمل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل سے متعلق معاملات طے کرنے کے لیے ہندوستان کا ایک وفد آئندہ پندرہ روز کے اندر اندر ایران کا دورہ کرے گا۔ 
جلیل اسلامی کا کہنا تھا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کے سمجھوتے پر عملدرآمد اور ضروری آلات کی چابہار منتقلی کے بارے میں معاملات پہلے ہی طے پاچکے ہیں۔