فیفا ورلڈ کپ 2022، ایرانی وزیر کھیل قطر روانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i414428-فیفا_ورلڈ_کپ_2022_ایرانی_وزیر_کھیل_قطر_روانہ
ایران کے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر حمید سجادی ورلڈ کپ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ 2022، ایرانی وزیر کھیل قطر روانہ

ایران کے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر حمید سجادی ورلڈ کپ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے ہیں۔

حمید سجادی فیفا ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے علاوہ ایران کی ٹیم کے پہلے میچ کے موقع پر بھی اسٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے روانگی سے قبل کہا کہ ایران اس بار کے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ایشین ملک تھا اور لگا تار پچھلے تین ورلڈ کپس میں ہم موجود رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی ملک اور دنیا کی بڑی ٹیموں میں کھیل رہے ہیں لہذا امید کی جاتی ہے کہ اس بار کے ورلڈ کپ میں اچھا نتیجہ حاصل کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی فٹبال ٹیم کا پہلا میچ پیر کے روز انگلینڈ کے ساتھ طے ہے۔ علی رضا جہان بخش ایرانی دستے کے کپتان رہیں گے۔