فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲؛ کچھ دیر بعد ایران اور انگلینڈ کا میچ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i414462-فیفا_ورلڈ_کپ_۲۰۲۲_کچھ_دیر_بعد_ایران_اور_انگلینڈ_کا_میچ
فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا دوسرا میچ اب سے کچھ دیر بعد ایران اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۶:۰۴ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۲؛ کچھ دیر بعد ایران اور انگلینڈ کا میچ

فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا دوسرا میچ اب سے کچھ دیر بعد ایران اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سحر نیوز/ایران: آج ورلڈ کپ کے دوسرے میچ کے لئے ایران اور انگلیڈ میدان میں اتریں گے۔ یہ میچ آج شام ایران کے ساڑھے چار، پاکستان کے چھے اور ہندوستان کے ساڑھے چھے بجے شروع ہوگا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز گزشتہ روز بڑے زور شور سے ہوا اور اسکی افتتاحی تقریب میں امیر قطر بھی حاضر ہوئے۔

افتتاحی تقریب کے بعد ورلڈ کپ کا پہلا میچ البیت اسٹیڈیم میں میزبان قطر اور اکواڈور کے مابین کھیلا گیا جس میں اکواڈور نے دو گول سے اپنے میزبان کو شکست دی۔

اس شکست کے بعد قطر ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا ایسا میزبان ملک قرار پایا ہے جسے افتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔