Nov ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  •  بارڈر ایریا کی تازہ ترین صورتحال پر ایران اور ترکیہ کے وزراء خارجہ کی گفتگو

ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور چاووش اوغلو نے منگل کی رات ٹیلی فونی گفتگو کے دوران مختلف مسائل پر گفتگو کی۔

سحر نیوز/عالم اسلام: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے ترک ہم منصب چاووش اوغلو سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں بارڈر ایریا کی تازہ ترین صورتحال اور ترکی اور شام کے درمیان فوجی تنازعے پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر حسین امیرعبداللہیان نے ترکی کے سیکورٹی خدشات کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ادراک کا ذکر کرتے ہوئے ان خدشات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس  مسئلے کے حل کیلئےدونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی مذاکرات کے تسلسل کی ضرورت ہے اور زمینی فوجی کارروائیوں سے نہ صرف مسائل کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی بلکہ نقصان بھی پہنچے گا اور صورت حال مزید پیچیدہ ہوگی۔

انہوں نے ترکیہ اور شام کے درمیان سیاسی مسائل کے حل کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے حالیہ صورتحال اور اپنے ملک کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا سلسلہ جاری رہنے  پر زور دیا۔

ٹیگس