دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں کا انعقاد
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i430474-دارالحکومت_تہران_سمیت_پورے_ایران_میں_اسلامی_انقلاب_کی_سالگرہ_کی_ریلیوں_کا_انعقاد
آج پورے ملک میں بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی پینتالیسویں سالگرہ منائي جا رہی ہے-
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۲۴ ۰۶:۰۸ Asia/Tehran
  • دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں کا انعقاد

آج پورے ملک میں بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کو ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی پینتالیسویں سالگرہ منائي جا رہی ہے-

سحرنیوز/ ایران: اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر پورے ملک میں مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد ہو رہا ہے- اس سلسلے میں دارالحکومت تہران میں عظیم ریلی کا انعقاد ہوا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔

انقلاب اسلامی کے جشن کی تقریبات میں موٹر سائیکل اور کار ریلیاں خاص طور پر قابل ذکر ہیں جن میں عوام بڑی تعداد میں اپنی موٹرسائیکلوں اور ذاتی گاڑیوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

اکیس بہمن کی رات یعنی ہفتے کی رات ایران کے غیور اور بہادر عوام نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر تکبیر کے نعرے بلند کئے اور انقلاب اسلامی کی 45 ویں سالگرہ پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، اس موقع پر نور افشانی بھی کی گئی-