شہدائے دمشق کو خراج عقیدت، صدرمملکت سید ابراہیم رئیسی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i432797-شہدائے_دمشق_کو_خراج_عقیدت_صدرمملکت_سید_ابراہیم_رئیسی
صدر ایران نے کہا ہے کہ شہدائے دمشق کے خون نے ایران کی سربلندی اور صیہونی دشمن کی رسوائی کے اسباب فراہم کئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۶:۰۴ Asia/Tehran
  • شہدائے دمشق کو خراج عقیدت، صدرمملکت سید ابراہیم رئیسی

صدر ایران نے کہا ہے کہ شہدائے دمشق کے خون نے ایران کی سربلندی اور صیہونی دشمن کی رسوائی کے اسباب فراہم کئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے علی آقا بابائی کے گھر جاکر تعزیت پیش کی اور کہا کہ ان شہیدوں کا پاکیزہ خون، مزاحمتی محاذ کی عزت و سر بلندی اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کی ذلت کا باعث بنا۔
صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کی شام، سری لنکا سے ایک روزہ دورے سے واپسی کے بعد، تہران کے جنوب مغربی علاقے کا دورہ کیا اور وہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے علی آقا بابائی کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ شہداء ملک و علاقے کی سلامتی کے اہم مشن کے دوران بدترین حکومت کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔
ان شہیدوں کا پاکیزہ خون، مزاحمتی محاذ کی عزت و سر بلندی اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کی ذلت کا باعث بنا۔ صدر ابراہیم رئیسی نے صیہونی حکومت کے اس جرم کا اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے دیئے جانے والے زبردست جواب کا ذکر کیا اور کہا: یقینی طور پر ان شہیدوں کی خون کی برکت سے اس جرائم پیشہ حکومت کا مکمل خاتمہ جلد ہو جائے گا۔