شہدائے وطن کی عظیم الشان تشییع جنازہ، ایرانی عوام سے جنرل موسوی کا اظہار تشکر
Jun ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
ایرانی چیف آف جنرل سٹاف جنرل موسوی نے شہداء اقتدار کی تشییع جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت ایرانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ایک پیغام میں شہدائے اقتدار کی عظیم الشان تشییع جنازہ میں ایرانی عوام کی بھرپور اور پُرجوش شرکت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے تحریری پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہدائے اقتدار کی تشییع جنازہ میں عوام کی پرجوش شرکت اس امر کا زندہ ثبوت ہے کہ ملت ایران ہمیشہ کی طرح ثابت قدم اور شہداء کے راستے کی وارث ہے۔
جنرل موسوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر، اور زخمیوں و متاثرین کے لیے شفاء و عافیت کی دعا کی۔