Aug ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • دنیا کے 500 بہترین اعلی تعلیمی مراکز کی فہرست میں ایران کی 3 یونیورسٹیاں شامل

انسٹی ٹیوٹ فار سائنس سائٹیشن کے سربراہ محمد مہدی علویان نے بتایا ہے کہ شنگھائی فہرست میں جو کہ دنیا کی انتہائی معتبر فہرستوں شامل ہے، ایران کی 3 یونیورسٹیوں کو دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اس فہرست کے مطابق تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس TUMS، تربیت مدرّس یونیورسٹی اور تہران یونیورسٹی کا نام اس فہرست میں درج کیا گیا ہے۔

شنگھائی سائنس سائٹیشن کے مطابق، ایران کی 6 یونیورسٹیوں کو بھی دنیا کی 1000 معتبرترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس میں شہید بہشتی میڈیکل سائنس یونیورسٹی، شریف پولی ٹیکنیکل اور ایران میڈیکل سائنس یونیورسٹی شامل ہے۔

شنگھائی فہرست میں شامل اسلامی ممالک میں ایران کے بعد مصر، ملائیشیا، امارات، پاکستان، قطر، لبنان اور مراکش کا نام دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹیگس