Aug ۱۳, ۲۰۱۵ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کے اہل خانہ پر موت کا سایہ

باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صدام کا سوتیلا بھائی اور صدام کی بیوی ہلاک ہو گئی ہے۔

عراق کی براثا نیوز کے مطابق عراق کی وزارت قانون نے اعلان کیا ہے کہ صدام کا سوتیلا بھائی وطبان ابراہیم الحسن مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے جمعرات کو ہلاک ہو گیا ہے۔ عراق کے ادارہ اصلاحات میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اس کا علاج کر رہی تھی تاہم وہ حرکت قلب بند ہو جانے سے ہلاک ہو گیا۔ عراق کے ادارہ اصلاحات میں شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ وسام الفریجی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسٹھ سالہ وطبان ابراہیم جو بعثی حکام کے ٹولے میں شامل تھا وہ صدام کے دور استبداد میں وزیر داخلہ سمیت کئ عہدوں پر براجمان تھا۔ صدام کے اس سوتیلے بھائی پر انسانیت سوز کارروائیاں انجام دینے کے الزامات تھے۔ اسے پھانسی پر لٹکانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ ادھر جمعرات کو اردن میں صدام کی بیوی ساجدہ خیراللہ طلفاح کی موت کی متضاد خبریں نشر ہوئی ہیں۔ کویتی صحافی فجر السعید نے اس خبر کو شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صدام کی بیوی اکہتر برس کی عمر میں اردن کے ایک اسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔