افغانستان کے انتخاباتی نظام میں اصلاحات، مجوزہ پیکج پیش
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i197254-افغانستان_کے_انتخاباتی_نظام_میں_اصلاحات_مجوزہ_پیکج_پیش
افغانستان کے انتخاباتی نظام کی اصلاحات کا مجوزہ پیکج افغانستان کی قومی اتحاد حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۱ Asia/Tehran
  • افغانستان کے انتخاباتی نظام کی اصلاحات کا مجوزہ پیکج افغان کی قومی اتحاد حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔
    افغانستان کے انتخاباتی نظام کی اصلاحات کا مجوزہ پیکج افغان کی قومی اتحاد حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔

افغانستان کے انتخاباتی نظام کی اصلاحات کا مجوزہ پیکج افغانستان کی قومی اتحاد حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔

افغانستان کے انتخاباتی نظام کے اصلاحاتی کمیشن کے سربراہ شاہ سلطان عاکفی نے افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ مشترکہ نشست کے دوران، گیارہ شقوں پر مشتمل اس اصلاحاتی پیکج کی وضاحت کی۔

شاہ سلطان عاکفی نے بتایا کہ اس کمیشن کی جانب سے انتخاباتی نظام میں اصلاحات کا پیکج کابل اور افغانستان کے دیگر صوبوں کے عوام کے ساتھ گفتگو اور صلاح و مشورے کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ انتخاباتی نظام میں اصلاحات کے نتیجے میں انتخابات شفاف ہو جائیں گے اور عوامی مطالبات کو پورا کرنا ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیشن نے اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی اداروں کے مشوروں سے بھی استفادہ کیا ہے۔

اس نشست میں افغانستان کی حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے اصلاحاتی پیکج وصول کرتے وقت امید ظاہر کی کہ اس اصلاحاتی پیکج پر عمل درآمد کے نتیجے میں جمہوری ادارے مضبوط ہوں گے اور سماجی انصاف اور سیاسی استحکام حاصل ہو گا۔

واضح رہے کہ کئی مہینوں کی کشمکش کے بعد، عبداللہ عبداللہ کی موجودگی میں بائیس جولائی کو افغانستان کے انتخاباتی نظام میں اصلاحات کے کمیشن نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔