عراق: دہشت گردی میں ملوث 40 قیدی اغوا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i197357-عراق_دہشت_گردی_میں_ملوث_40_قیدی_اغوا
نامعلوم مسلح افراد نے عراق کے صلاح الدین صوبے کی ایک جیل سے چالیس قیدیوں کو اغوا کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • نامعلوم مسلح افراد نے عراق کے صلاح الدین صوبے کی ایک جیل سے چالیس قیدیوں کو اغوا کر لیا ہے۔
    نامعلوم مسلح افراد نے عراق کے صلاح الدین صوبے کی ایک جیل سے چالیس قیدیوں کو اغوا کر لیا ہے۔

نامعلوم مسلح افراد نے عراق کے صلاح الدین صوبے کی ایک جیل سے چالیس قیدیوں کو اغوا کر لیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق، صوبہ صلاح الدین کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ دسیوں مسلح افراد نے جو سیاہ رنگ کے لباس پہنے ہوئے تھے، انواع و اقسام کے ہتھیاروں سے مسلح بیس گاڑیوں کے ذریعے بغداد سے الدجیل جانے والی شاہراہ کو بند کر دیا اور عراق کی ایک فوجی چھاؤنی میں قید چالیس قیدیوں کو اغوا کر لیا جو دہشت گردانہ جرائم میں ملوث تھے۔ ان افراد کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں نے موصل کے جنوبی علاقے میں داعش دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس گروہ کے بائیس سرکردہ افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق دیگر ممالک سے تھا۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی پانچ گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ ادھر داعش دہشت گردوں نے موصل کے شمال میں واقع تل السقف علاقے میں مارٹر حملہ کر کے پیشمرگہ ملیشیا کے آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ پیشمرگہ ملیشیا نے بھی جوابی کارروائی کر کے داعش کے دہشت گردوں پر راکٹ برسائے جس کے نتیجے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور ان کی دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

عراق کے شمالی علاقوں سے موصولہ خبروں کے مطابق، فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔